حیدرآباد۔11اکتوبر (اعتماد نیوز) وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ نے آج ضلع
کلکٹرس کو طوفان ہد ہد کے پیش نظر چوکس رہنے کے احکام کو جاری کیا۔ وزیر
اعلی ان دنوں تین دن کے دورہ دہلی پر ہیں۔
آج انہوں نے دہلی سے ہی کلکٹرس
کے ساتھ جائزہاجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے اس موقع پر وزرا کو بھی حکم دیا کہ
وہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ اور موقع در موقع انکو اسکی
خبر پہونچاتے رہیں۔